گلگت بلتستان

آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی پاکستان، بالخصوص گلگت بلتستان، کی ترقی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں، گورنر برجیس طاہر

19-3-2015-3 Urdu
گلگت (پ ر) پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے آغاخان ڈویلپمنٹ  نیٹ ورک کے اداروں نے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار گورنر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے گلگت میں ان سے ملنے والا اسماعیلی ریجنل کونسل کے وفد کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ آغاخان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مختلف اداروں نے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کئی منصوبوں کو احسن طریقے سے مکمل کیا ہے جو قابل تعریف ہے اس موقع پر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے آغاخان نیٹ ورک کے مختلف اداروں کے حوالے سے سلائیڈز کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی کرنل (ر) عبید اللہ بیگ نے گورنر کو اسماعیلی ریجنل کونسل کو درپیش چند مسائل سے آگاہ کیا جس میں آغا خان ہسپتال کیلئے حکومت کی طرف سے دی جانے والی زمین کی الائمنٹ کی نوٹیفیکیشن کا جلد از جلد اجراء، اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کے صدر نے سب ڈویژن ہنزہ کیلئے قانون ساز اسمبلی میں 1نشست کا اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کونسل میں اسماعیلی برادری کیلئے آبادی کے تناسب سے سیٹ دینے اور گلگت بلتستان کے اعلیٰ عدالتوں میں اسماعیلی ججوں کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا ساتھ ہی سرکاری اداروں میں میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی تقرریوں کا مطالبہ کیا گورنر نے اسماعیلی وفد کو یقین دلایا کہ حکومت ان کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button