تعلیم

ایم ڈی نیٹکو سعید اللہ خان یوسفزئی نے اپنی دو کتابیں نگران وزیر اعلی شیر جہان میر کو پیش کیں

22414_10152831841021134_7919574479202430389_n

گلگت (پریس ریلیز) منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر سے ملاقات کی ۔اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرنیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اپنی دو تحقیقی کتابیں پیش کیں ۔ان کتابوں میں ایک کتاب ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے نام سے ہے اور دوسری کتاب کانام Attractions of Swat ہے۔ واضح رہے کہ Attractions of Swat میں وادی سوات کی تاریخ،تہذیبی آثار،سیاحتی امکانات ،رنگین تصاویراور ثقافتی ورثے کے حوالے سے معلومات موجود ہیں ۔کتاب میں سیاحوں کی سہولت اور آسانی کے لئے سیاحتی سہولیات فراہم کرنے والے اداروں کی تفصیلات بھی موجود ہیں ۔واضح رہے کہ Attractions of Swat کا تیسرا ایڈیشن خوبصورت اور باتصویر کے ساتھ شائع ہوا ہے ۔وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد سعید اللہ خان یوسف زئی کی قلمی ،تحقیقی اور تدوینی کاوشوں کو سراہا ۔واضح رہے کہ ایم ڈی نیٹکو گلگت بلتستان میں موجود سیاحتی امکانات کے حوالے سے بھی ایک کتاب پر کام کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button