متفرق

چھوربٹ کے علاقے ڈاو میں ای سی ڈی سکول کا افتتاح

گانچھے ( محمد علی عالم ) رکن قانون ساز اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ نے علاقہ چھوربٹ میں گاؤں ڈاؤ اور امیر آباد (کواس) کا تفصیلی دورہ کیا عمائدین سے ملاقات کی اور عوام نے اپنے درپیش مسائل پیش کئے جس پر رکن اسمبلی نے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی اس موقع پر انہوں نے ڈاؤ گاؤں میں ECDسکول کھول کر اس کا افتتاح بھی کیا جس پر عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اس کے علاوہ امیر آباد (کواس) میں بھی بوائز پرائمری سکول کا افتتاح کیا اور دو ٹیچر کا بھی تبادلہ کر کے سکول میں تعینات کیا اس سے پہلے وہاں کوئی پرائمری سکول نہیں تھا اور ساتھ میں عوام کی مطالبے پر انہوں نے سولہ سو فٹ لنک روڈ بنانے کا بھی اعلان کیا جس کیلئے آئندہ معالی سال کے بجٹ میں بجٹ مختص کریں گے عوام نے علاقہ کا دورہ کر کے عوامی مسائل سننے پر رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر غلام حسین ایڈوکیٹ عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرا کام عوام کی خدمت کرنا ہے عوام کی خدمت سے ہی مجھے دلی سکون ملتا ہے حلقے میں عوام کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے کو پانچ سال میں بہتر لائیں گے کیونکہ یہ دنوں عوام کی بنیادی ضرورت ہے عوام کو گھر کے قریب صحت کی بہترین سہولت اور جدیدتعلیم کی فراہمی میرا مشن ہے اس کے لئے میں نے کام کا آغاز کر لیا ہے غلام حسین ایڈوکیٹ نے دورے کے موقع پر ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button