گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں سماجی شعبے کو ترقی دی جائیگی، الخدمت فاونڈیشن
گلگت(پریس ریلیز) نیشنل ڈائریکٹر کمیونٹی سر و سز الخدمت فاونڈیشن پاکستان عامر چیمہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سماجی خدمات کے شعبے کو ترقی دی جائیگی، خصوصا دیہی علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے،الخدمت چھوٹے پیمانے پر بجلی کے پروجیکٹس پر منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ عوام کو بجلی کی سہولیات فراہم ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر زمہ داران اور عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذید کہا الخدمت فاونڈیشن شعبہ سماجی خدمات کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو ریلیف فراہم کرتا ہے ،اور اب تک لاکھوں افرادد کو اس شعبے کے ذریعے تعاون کیا گیا ہے، انہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران الخدمت فاونڈیشن کی ایمبولینس سروسز کا بھی افتتاح کیا اور دیامر کالونی میں الخدمت کے ایک مسجد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا، اور ادارے کے جاری پروجیکٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے الخدمت فاونڈیشن گلگت بلتستان کی کاوشوں کو سراہا اورپروجیکٹس کی بروقت تکمیل پر مبارک باد بھی دی۔