گلگت بلتستان

پروگریسیو یوتھ فرنٹ کے رہنما کامریڈ علیم اور سرفراز سمیت چھ افراد رہا، جیل کے باہر پرتپاک استقبال

گلگت( پ۔ر ) سانحہ ہنزہ علی اباد کے کیس میں چیف کورٹ گلگت بلتستان سے با عزت بری ،سیاسی کارکنان پروگریسو یوتھ فرنٹ کے رہنما کامریڈ علیم ،سر فراز و دیگر چھ رہا ہوگئے جبکہ کامریڈ بابا جان،افتخار،شکور اور مہر علی کے ایف ائی ار ۲۱ کے کیس چیف کورٹ گلگت بلتستا ن میں زیر سماعت ہے۔علیم و دیگر کے رہائی پر پروگریسو یوتھ فرنٹ، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنماوں نے جیل سے رہائی پر ان کا استقبال کیا۔

باعزت بری ہونے پر سیاسی کارکنوں کو مبارک بادی دیتے ہوئے پروگریسو یوتھ فرنٹ کے مرکزی ترجمان کامریڈ ظہور الہی نے کہا ہے کہ سانحہ ہنزہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے پرامن سیاسی کارکنوں پر بے بنیاد مقدمات بناکر کئی سالوں تک جیلوں میں رکھا۔چیف کورٹ سے باعزت بری ہونا سیاسی کارکنوں اور حق کی فتح ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پی پی پی نے اپنے دور میں ریاستی جبر کا نہ ختم ہونے والی سلسلہ شروع کرکے پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے ہنز ہ جیسے پرامن علاقے میں باپ اور بیٹے کو قتل کیا اور آج تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ہم مطالبہ کرتے ہے کہ جوڈیشل انکوئری رپوٹ منظر عام پر لایا جائے اور باپ بیٹے کے قتل میں ملوث اصل چہروں کو سامنے لاکر قرار واقعہ سزا دیا جائے۔پروگریسو یوتھ فرنٹ عدالت عالیہ کا شکریہ ادا کرتی ہے کہ عدالت عالیہ نے بے گناہ سیاسی کارکنوں کو با عزت بری کرتے ہوئے حق و انصاف کا بول بالا کیا ۔سیاسی کارکنوں کے وکیل سینر قانو ن دان احسان علی ایڈوکیٹ،امجد حسین ایڈوکیٹ،منظور ایڈوکیٹ،اشفاق ایڈوکیٹ،جہانگیر ایڈوکیٹ و دیگر وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے انصاف کی فراہمی کیلئے سیاسی کارکنوں کا ساتھ دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button