گلگت بلتستان

احمد آباد التت واٹر سپلائی منصوبے کا افتتاح

LG&RD

ہنزہ نگر (اکرام نجمی) آصف اللہ سیکریٹری LG&RDنے آغاخان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز پاکستان کے زیلی پروگرام واٹر اینڈ سینٹیشن ایکسٹنشن پروگرام اور لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیلوپمنٹ کے اشتراک سے احمد آباد التت واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ احمد آباد واٹر سپلائی پروجیکٹ 3ماہ کے قلیل عرصے میں وہاں کے عوام کے تعاون سے مکمل کیا گیا ۔

یہ واٹر سپلائی پروجیکٹ 152نفوس پر مشتمل آبادی کو صاف پانی مہیا کریگا اس موقعے پر سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی نے کہ کہ احمد آباد التت کے عوام جو کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اداروں سے تعاون کے حوالے سے مثالی عوام ہیں اور امید ہے کہ آئندہ کئی عشروں تک یہ پروجیکٹ لوگوں کو صاف پانی کے فراہمی کے حوالے سے کامیابی سے چلائے گی ۔

اس موقعے پر جاوید احمد جنرل منیجر اے کے پی ایس پی نے عوام احمد آباد کا شکریہ ادا کیا کہ جس طریقے سے انہوں نے اس پروجیکٹ کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہنچایا اور مہمانوں کی عزت افزائی کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button