گانچھے : ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے ہفتہ
گانچھے: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے زیر اہتمام گرلز ہائیر سکنڈری سکول خپلو میں ماں اور بچے کے ہفتے کا افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گانچھے طارق حسین تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، پرنسپل ڈگری کالج ،DSP خپلواور بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز، سکول کے بچوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے DHO صادق شاہ نے کہا کہ ماں اور بچے کا ہفتہ 18سے24مئی تک منایا جائے گا اور خسرہ مہم 18سے 30مئی تک منایا جائے گا۔ اس دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جا کر خسرہ اور ماں اور بچےکی صحت کے بارے میں آگاہ کرینگے۔ خسرہ سے بچاو ویکسین ہر مرکز صحت پرفری دستیاب ہیں۔
ڈی سی گانچھے اور پرنسپل ڈگری کالج نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطا ب میں ڈی ایچ او گانچھے کے خسرہ اور ماں اوربچے کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو اور بہترین انتظامات اور لوگوں کو آگاہی دینے کوسراہا۔ پرنسپل ڈگری کالج نے کہا کہ جب سے صادق شاہ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر گانچھے کے عہدہ سنبھالاہے گانچھے میں صحت کے حوالے سے بہترین کام ہو رہا ہے۔
اس موقع پر نامور شاعر محمد حنیف نے بھی اپنی تازہ کلام ماں اور بچے پیش کر کے سامعین کو محضوض کیا۔