گلگت بلتستان

محکمہ برقیات کی غفلت، پولیس چوکی محلہ سلطان آباد دنیور کے مکین بجلی سے محروم

گلگت (عبدالرحمن بخاری) محکمہ برقیات کے حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث میں پولیس چوکی محلہ سلطان آباد دنیور کے مکین گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سے محروم ہیں۔ خواتین، بچوں اور بزرگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ھے اور رات اندھیرے میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

پامیر ٹائمز کو اھل علاقہ رستم اور ندیم نے بتایا کہ محلے کا ٹرانسفرمر ایک ہفتہ قبل خراب ھوا تھا جس کی تاحال مرمت نہیں کی گئی ھے جس کی وجہ سے عوام کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر بجلی فراہم نہ کی گئی تو شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا دیا جاے گا اور حالات کی ذمہ داری محکمہ برقیات پر ھوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button