شگر: شہید نائیک محمد علی جان کی یاد میں شمع روشن کی گئیں
شگر(عابد شگری) ٹانک میں شہید ہونے والے پاک فوج کے نائیک محمد علی جان کی سوم پر سول سوسائٹی کی جانب سے حسن شہید چوک پر شمع روشن کی گئیں۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تحلق رکھنےوالے افراد اور شہید کے خاندان اوردوستوں نے حسن شہید چوک پر شہید کی یاد میں شمع روشن کی۔
اس سے پہلے ان کے محلے کے افراد کی جانب سے ان کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اورشہید کی سوم پرایصال ثواب کیلئے مساجد میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔ سینکڑوں افراد نے ان کی قبر پر بھی حاضری دی اور شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔
شہید محمد علی جان نہایت ہی ہنس مکھ اور ہردلعزیز شخصیت کا مالک تھا۔ کچھ دن پہلے وہ چھٹیوں پر آیا ہوا تھا اور شہادت سے ایک ہفتہ قبل چھٹی ختم ہونے پر واپس ڈیوٹی پہ گیا تھا اور ٹانک میں ایک فوجی آپریشن کے دوران دشمن کی جانب سے گولی لگنے سے شہید ہوگئے تھے۔