پاکستان

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 20% کا اضافہ کریں- آل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن

اسلام آباد (پریس ریلیز) آل پاکستان پرو فیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن (اپلا) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد شیخ نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ، وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار او ر وزیرِ مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان سے اپیل کی ہے کہ وہ وفاقی بجٹ 2015/16 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 20% کا اضافہ کریں۔موجودہ مہنگائی کی شرح کے حساب سے 7.5% اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرا کے متردف ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر زاہد احمد شیخ نے مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 20% اضافہ نہ کرنے کی صورت میں پاکستان کے تمام کالجز میں تدریسی عمل معطل کیا جائے گا اور امتحانات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اربابِ بست و کُشاد اس ضمن میں اپنا کردار ادا کر کے سرکاری ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرنے میں لعت و لعل سے کام نہ لیں تاکہ ملک کی یہ ورک فورس جو کہ ملکی تعمیر و ترقی میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے فارغ البال ہو کر دل جمعی اور سکون سے اپنی خدمات سر انجام دے سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button