گلگت بلتستان میں گندم کا بحران، حکمران عہدوں کی کھینچا تانی میں مصروف
ہنزہ نگر ( اجلال حسین) گلگت بلتستان میں خوراک نہ ملنے کی وجہ سے اموات ہونے کا خدشہ ہے جبکہ گلگت بلتستان کے حکمران عوام کوسبز باغ دکھا کر اسمبلی تک تو پہنچ گئے مگر وہاں پربھی عہدوں کی کھینچا تانی میں مصروف ہیں۔ پچھلے کئی مہینوں سے گلگت بلتستان میں گندم کا بحران ہے مگر عوام کے اس تکلیف کا ان کا کوئی خیال نہیں ۔ نہ صرف ہنزہ نگر بلکہ پورے گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گندم کی شدید بحران ہے۔
عوام آٹے کے حصول کے لئے در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔ بازار میں تندور بند ہونے کی وجہ سے روزہ دار ، ملازمین ، طلبا کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑرہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے ہنزہ نگر کے بازاروں میں عوام آٹے کے حصول کے لئے کوشیشں کررہے ہیں جبکہ بیشتر گھر انوں میں آٹا نہ ہو نے کی وجہ سے فاقے کی نوبت آپہنچی ہے۔ اگر یہ حالت آئندہ ایک دو دن بھی رہی توصوبہ سندھ میں جس طرح لوگ قدرتی آفت سے دم توڑ رہے ہیں بلکل اسی طرح گلگت بلتستان میں حکمرانوں کی پیدا کردہ منصوعی بحران سے کئی اموات ہو نے کا خدشہ ہے۔ ۔محکمہ خوارک گلگت بلتستان کے مختلف گوداموں میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی کا سامنا کرنے کے لئے گندم کی ایک بوری بھی موجود نہیں۔
ماہ مقدس میں گندم کی اس بدترین بحران کی وجہ سے عوام کو سخت پر یشانی کا سامنا ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے گورنر گلگت بلتستان ، وفاقی وزیر امور کشمیرو گلگت بلتستان برجیش طاہر اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس مقدس ماہ میں عوام کی مشکلات کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے تاکہ عوام کو اس ماہ صیام میں افطاری اور سحری میں مشکلات پید ا نہ ہو۔