چترال میں یوم کاشتکاران کا انعقاد

چترال میں یوم کاشتکاران کا انعقاد

6 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

chitral agriچترال (بشیرحسین آزاد) محکمہ زراعت خیبر پختونخواء نے صوبے میں پائیدار زرعی ترقی اور خوارکی خود کفالت کا منصوبہ شروع کیا ہے جسکا مقصد صوبے میں ایک مربوط طریقے سے پائیدار زرعی طریقے سے خوراکی خود کفالت لانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سین لشٹ چترال میں یوم کاشتکاران کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق تھے ۔تقریب کے موقع پر کثیر تعداد میں علاقے کے زمینداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت جان محمد نے خطاب کیا اور محکمے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی انہوں نے اپنے محکمے کے منصوبوں اور سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے چترال میں زرعی ترقی اور خوراکی خود کفالت میں ایک کردار ادا کرینگے۔

ڈائریکٹر محمد نصیرنے بھی اس موقع پر خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کھاد کا استحمال صحیح اور مناسب مقدار صحیح وقت اور طریقے سے کیا جائے تاکے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو سکے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی ڈی سی چترال امین الحق نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ محکمے کے ساتھ رابطے میں رہے تاکہ زرعی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی تک انکی رسائی ممکن ہو۔ تقریب کے آخر میں ڈی سی چترال نے سین لشٹ فروٹ نرسری فارم کا بھی دورہ کیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔