آئی جی پی ظفر اقبال اعوان کا پولیس دربار سےخطاب
گلگت (پ ر)آئی جی پی گلگت بلتستان ظفر اقبال اعوان نےڈسٹرکٹ پولیس لائن گلگت میں افیسران و جوانوں کے دربار سےخطاب کرتے ہوئے تمام جوانوں و آفیسران کو یقین دلایا کہ 25%کے بقیہ جات بہت جلد دا کئے جائینگے ۔آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے مجموعی ڈیوٹیز اور خصوصاً الیکشن ڈیوٹی دینے کے حوالے سے جوانوں کو شاباش دی۔البتہ حال ہی میں کشروٹ میں واقع پر پولیس کی سستی پر جوانوں سے باز پرس بھی کیا۔
آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان پولیس کسی بھی مذہبی یا سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہے بلکہ ایک مثالی پولیس کی طرح غیرجانبدار اور پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائینگی۔ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران ہوائی فائرنگ کی روک تھام پر توجہ دینے اور آنے والے محرم الحرام میں بہترین انداز میں ڈیوٹی دیتے ہوئے گلگت میں امن امان کو برقرار رکھیں گے۔آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ڈھائی کروڈ روپے مختص کئے گئے ہیں اور اشتہاریوں کی فہرست ہر تھانے کی نوٹس بورڈ پر آویزاں رہیگا۔