متفرق

جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام استحکام گلگت بلتستان ریلی کا انعقاد

گلگت(پریس ریلیز)امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا ہیکہ حقیقی آزادی اس وقت ملے گی جب جموں کشمیر آزاد ہوگا، حکمران گلگت بلتستان کی آزادی کو بھر پور انداز میں منانے میں ناکام ہوگئے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیروز کی جگہ اپنی تصاویر اخبارات میں چھاپ کر انگلی کٹا کر شہیدو ں میں نام لکھوایا،گلگت بلتستان کے رہنماوں کے خلاف جعلی ایف آئی آرز کے ذریعے غداری کے مقدمات لگا کر حقوق کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع گلگت کے زیر اہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے ” استحکام گلگت بلتستان ریلی ” کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مذید کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اندر گلگت بلتستان کے عوام کا کیس لڑا ہے ، اور جماعت اسلامی ہمیشہ گلگت بلتستان کے حقوق کی جنگ لڑتی رہے گی، ہمیں تعصبات میں پھنسا کر عدل و انصاف کا جنازہ نکالا جاتا رہا لیکن عوامی ایکشن کمیٹی کی مرہون منت آج گلگت بلتستان پر امن ہے، ہمارے آباو اجداد نے بڑی قربانیاں دیں ہیں ، جنھیں فراموش نہیں کیا جا سکتا ، 28 ہزار مربع میل کا علاقہ ہمارے شہداء اورغازیوں نے آزاد کرا کر مملکت خدادا دمیں شامل کرایا لیکن ہمارے ساتھ تا ہنوز نا انصافیاں ہو رہی ہیں ، ہم نے آج تک سی پیک کی مخالفت نہیں کی ہم چاہتے ہیں کہ یہ پراجیکٹ کامیاب ہو لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو انکاجائز حق دیا جائے، پیپلز پارٹی نے اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ میں جو چار مطالبات پیش کئے ہیں وہ عوامی ایکشن کمیٹی نے بہت پہلے پیش کئے تھے ، گلگت بلتستان کے عوام آپس میں امن و محبت اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں ، تاکہ کوئی بھی حقوق پر ڈاکہ نہ ڈال سکے ، استحکام گلگت بلتستان ریلی کے شرکاء سے ممبر قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان ،امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت نظام الدین، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت زینت شاہ ،رہنما عوامی ایکشن کمیٹی یعصوب الدین ، فدا حسین، سابق چیئرمین عوامی ایکشن کمیٹی مولانا سلطان رئیس ، استور اے اے سی کے رہنما عبدالعلیم مصطفوی ، ناظم جمعیت گلگت اظہار احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا اور جنگ آزاد ی کے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا ، ریلی کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے جنگ آزادی گلگت بلتستان کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کروائی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button