گلگت بلتستان

میاں نواز شریف 20سے 25ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرینگے۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی فرمان علی خان

Farman-Aliاستور(سبخان سہیل) گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑئنگے۔ پہلے گلگت بلتستان کا سالانہ بجٹ 8ارب تھا اب پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت میں گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹا3۱ارب روپے سالانہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن استور کے صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی فرمان علی خان کی گفتگو۔

انھوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عید کے فورا بعد گلگت کا دورہ کرے گے۔ اپنے دورہ گلگت کے موقعے پر 20سے 25ارب روپے تک کا پیکج کا علان کرینگے۔ ہم پاکستان پیپلز پارٹی کی طرح جھوٹے اعلانات کبھی نہیں کرے گے۔ ہم جو بھی اعلان کررہے ہیں اس اعلان کو پایہ تکمیل تک پہنچائنگے۔ جھوٹے اعلانات اورجھوٹے وعدوں کے ہم قائل نہیں ہے ۔

گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمن نے وزیر اعلی پیکیج کو ختم کرکے اب ممبران کے ذریعے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوامی لیڈر عوام کی سوچ کر عوامی مفاد میں فیصلے کرتے ہیں نہ کی ذاتی عیاشیوں کے فیصلے۔ استور کی تعمیر و ترقی کے لیے ہم دونوں ممبران ملکر کام کرینگے اور استور کے ہر مسلے پر ہم اپنے تمام کوشیشوں کو جاری رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلیے کام کرینگے۔ گلگت بلتستان کی قانونی اور آہینی حشیت کے لیے جو کمیٹی تشکیل دی ہے ہم پر امید ہیں پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے اس مسلے کو بھی حل کرے گی۔ گلگت بلتستان کے گورنر وفاقی قیادت جس کو بھی بنائی گی ہم اسے قبول کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button