تعلیم

شگرمیں خدیجہ ابراہیم سکول سسٹم کے زیر انتظام پرائمری سکول کا افتتاح

شگر(شگری جونئیرسے) کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی کا انحصار تعلیم پر ہے ہمارے ادارہ کا مقصد بینادی صحت کی سولیات کے بعد شگر میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور معیار تعلیم کے ساتھ گاؤں گاؤں میں مرد اور اور عورت کی شرح خواندگی کو بڑھانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیٹیو ابراہیم میموریل سوسائٹی عمران ندیم نے مید یا سے گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ ابراہیم سکول سسٹم زیر نگرانی ایم ابراہیم میموریل سوسائٹی بلتستان پچھلے ایک عشرہ سے شگر کے دور افتادہ اور انتہائی پسماندہ علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کے علاوہ بنیادی تعلیم کو عام کرنے کے سلسلے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی کل چھ سکول انتہائی کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہے۔ پچھلے دنوں الچوڑی شگر میں ایک مزید پرائمری سکول کا افتتاح بدست جناب الحاج عبدللہ معرفی چیف پیٹرن ٹرسٹی معرفی فاؤنڈیشن پاکستان کیا گیا۔اس سکول میں ابتدا ہی سے تقریبا ایک سو بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں جہاں سات انتہائی فرض شناس اساتذہ اپنی خدمات انجام دی رہے ہیں۔ اس سے قبل سکول کی باقائدہ عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کی تعاون سے امام بارگاہ میں چلا رہا تھا۔ اور سکول کے لئے مخصوص عمارت ناگزیر تھی جس کے لئے علاقے کے عمائدین نے چیف ایگزیٹیو ابراہیم میموریل سوسائٹی عمران ندیم سے رابطہ کیا اور سکول کے لئے عمارت کی تعمیر میں تعاون کرنے کے علاوہ سکول کو اپنے ادارہ کے زیر نگرانی چلانے کے لئے درخواست کی۔ جس پر عمران ندیم نے انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے اس مسئلہ کو ترجییحی بنیاد پر حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ اس طرح اس سکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے معر فی فاؤنڈیشن نے مالی معاونت فراہم کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button