گلگت بلتستان

گلگت، ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد

1 (1)
گلگت: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں جما عت الداعوۃ ‘ خدمت علم فاؤنڈیشن ‘ جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی ۔ روپل ان میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کے دوران خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے سینئر نائب صدر شیخ مرزا علی نے کہا کہ ملک و علاقے کے حالات اور وقت کی اہمیت کو مد نظر رکھ کر اسلامی تحریک پاکستان نے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے لئے ایک کاوش کی ہے تاکہ تمام جماعتوں کو ایک لڑی میں پرو یا جائے آپس کے اختلافات کو ختم کر کے مشترکات کو فروغ دیا جا سکے تاکہ ہمارے مابین اختلافات پیدا کرنے والے طاغوتی طاقتوں کے ایجنٹوں کے مذموم مقاصد خاک میں مل سکیں۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا پیر ہارون علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نڈر ‘ بہادر اور خلوص رکھنے والے ہیں ملک کی بقاء اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے یہاں کے عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بھائی چارگی کے فروغ ‘ یکجہتی اور امن کے مکمل قیام کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے تاکہ یہاں پر بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح ترقی ہو سکے اور عوام خوشحال زندگی بسر کر سکیں اجلاس کے دوران جماعت الداعو۱ۃ کے مرکزی رہنما مولانا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہاسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے لئے یہ اجلاس نہایت اہم اقدام ہے ۔ عراق ‘ افغانستان ‘ اور لیبیا سمیت دیگر اسلامی ممالکمیں امریکہ اور اس کے اتحادی نہتے شریوںں پر بمباری کر رہے ہیں ۔لہذا امریکہ اور اس کے حواریوں کے اسلام دشمن سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے اتحاد امت نہایت ضروری ہے اور ملی یکجہتی کونسل اس مقصد میں اپنا موثر کردار ادا کرسکتا ہے اجلاس کے دوران جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کے رہنما مولانا سرور شاہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آپس میں فروعی اختلافات تو ہیں مگر یہ کوئی جرم نہیں ہے اس کو تکفیر کے لئے استعمال کرنا جائز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی اور امن کی فضاء قائم ورکھنے کے لئے ہر فرد کو انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کو مضبوط تر بنا یا جائے گا اور ملک سے آئے ہوئے مرکزی قائدین سے مکمل تعاون کریں گے اجلاس میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا عبد السمیع نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام محب وطن ہیں ملک کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت آزادی حاصل کی اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیا ۔ اجلاس کے دوران انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے قیام کے لئے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اجلاس کے آخر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا پیر ہارون علی گیلانی نے دعا کروائی ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button