گلگت بلتستان

نائب تحصیلدار نے چھلت میں مارکیٹوں پر چھاپے مارے، زائدالمعیاداشیا برآمد

نگر (بیورو رپورٹ) نائب تحصیلدار نگر محمد اقبال کا ٹاؤن ایریا چھلت کی مختلف مار کیٹوں میں چھاپہ ،چھاپہ کے دوران مختلف دوکانداروں سے زائدا لمیعاد اشیا ء برآمد کر لیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے خصوصی احکامات پر نائب تحصیلدار نگر نے ٹاؤن ایریا چھلت کے مختلف مار کیٹوں ،راجہ بازار ،حسن مارکیٹ ، دادو خان مارکیٹ اور ملک مارکیٹ میں موجود کریانہ اور منیاری کے پرچون اور تھوک فرش دکانداروں سے بھاری مقدار میں زائدا لمیعاد اشیا جن میں بسکٹ، جوس، مختلف مصالہ جات اور دیگر متعدد اشیاء برآمد کیں اور دکانداروں کو جرمانہ بھی کیا ۔عوا م کی شکایت پر تندور وں پر بھی چھاپہ مار کاروائی کی اور تندور سے نمونے کے طور پر کئچھ روٹیوں کا وزن کیا تو معلوم ھوا کہ روٹیوں کا وزن دو سو گرام سے بہت کم ھے جس پر تندور پر موجود نان بایؤں احتجاج کر نے کی کوشش کی اور جئرمانہ دینے سے انکار کیا ،اس دوران نائیب تحصیلدار نے نان بایؤں کو حوالات پہنچا دینے کے احکامات دیئے ۔تندور چیوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو کوٹے کے مطابق آٹا نہیں ملتا ہے اس لئے وہ آٹا بلیک میں خریدتے ھیں جس کی وجہ سے انہیں آٹا مہنگا پڑتا ہے تو مجبوراً ان کو روٹی کم وزن کی بنانی ھوتی ہے۔بعد از آں دوکانداروں سے برآمد شدہ مال علاقے کے عمائدین اورنمبرداروں کے سامنے جلایا گیا ۔ نائب تحصیلدار کی اس کار وائی پر علاقے میں لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button