گلگت بلتستان

جاپانی سفیر ہنزہ پہنچ گئے، زراعتی منصوبے کا دورہ، کل ٹورزم انفارمیشن سینٹر کا افتتاح کریں گے

JP001

ہنزہ (اکرام نجمی)جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا Hiroshi Inomata دورے پر ہنزہ پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے موقعے پر جاپان اور محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے اشتراک سے قائم منصوبوںکا معائنہ کیا ۔جاپانی سفیر کے ساتھ محکمہ زراعت اور ایجوکیشن گلگت بلتستان کے سیکریٹری خادم حسین سلیم اور دیگر مہمانان شامل تھے ۔ اپنے دورے کے موقعے پر جاپانی سفیر نے بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے ہیڈ آفس کا بھی دورہ کیا، جہاں پر بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین نور خان نے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے زراعت اور دیگر شعبوں میں مدد فراہم کرنے پر جاپان حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔

جاپانی سفیر نے ہنزہ میں ایک کھیت کا بھی معائینہ کیا جہاں پر جاپان کے تعاون سے مقامی زمینداروں نے سیب کے پھل کو جاپانی تکنیک سے تیار کیا ہے اس موقعے پر جاپانی سفیر نے کاشتکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہایت خوشی ہورہی ہے کہ آپ نے جاپانی تکنیک کو اپنایا ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ نے جو کچھ بھی سیکھا ہے وہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کے زمینداروں کو بھی سکھائیں گے۔

اس موقعے پر سیکریٹری زراعت و ایجوکیشن خادم حسین سلیم نے کہا کہ ہم جاپان کے مدد سے زراعت کے جدید طریقوں کو متعارف کروارہے ہیں اور اس سلسلے میں ایک بہت بڑا پروجیکٹ ایفات کے ساتھ ملکر لانچ کررہے ہیں جس سے گلگت بلتستان میں زراعت کے میدان میں انقلاب برپا ہوگا انھوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے زمیندار پوری گلگت بلتستان کیلئے مثال ہیں ہنزہ کے پروڈکٹس آج جاپان اور ترکی تک پہنچ رہے ہے جو نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے پاکستان کیلئے باعث فخر ہے ۔

انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت ایفات کے ساتھ ملکر ملٹی بلین پروجیکت لانچ کررہا ہے اس پروجیکٹ کے زریعے نہ صرف تکنیک کو بہتر کیا جائیگا بلکہ زمینداروں کو بہت زیادہ مالی معاونت بھی فراہم کیا جائیگا۔

اس موقعے جاپانی سفیر نے ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول کے صحن میں ایک خوبانی کا درخت بھی لگایا۔

یاد رہے کہ ایک جاپانی کمپنی کی مدد سے ہنزہ میں ایک ٹوریزم انفامیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا افتتاح جاپانی سفیر نے کل کرنا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button