گلگت بلتستان

نلتر میں دو مقامی گروہ آپس میں لڑ پڑے، 5 زخمی، 20 گرفتار

1

گلگت( سٹاف رپورٹر) گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز دو لڑکوں کے مابین لڑائی شدید اختیار کر گیا۔ ہفتے کے روز نلتر پائین اور بالا کے مکینوں کے مابین لڑائی میں 5افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق سے رابطے پر اُنہوں نے بتایا کہ گزشتہ دن لڑائی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا ہے اس واقعے میں دونوں گرپوں کے 20سے زاہد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ ایک گروہ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ گلگت سے نلتر بالا جا رہے تھے کہ راستے میں اُن کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ اور یہ حملہ پولیس کی موجودگی میں کیا گیا۔ اُنہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بھی ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس مخالف گروپ کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اگر پولیس غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرتے تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button