کھیل
گلگت بلتستان کے نوجوان کھلاڑی رحمت جمال نے نیشنل تائیکوانڈو چیمپین شپ میں گولڈ مڈل حاصل کر لیا، علاقائی ٹیم نے کل 8 تمغے جیتے


گلگت (پ ر) قراقرم ناصر تائی کوانڈو اکیڈمی کے کھلاڑی رحمت جمال نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی نیشنل تائی کوانڈو چمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپڈا،آرمی،ریلوے کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بہترین کارکردگی پر پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم احمد نے 10 ہزار روہے کا خصوصی انعام دیا انہیں اسلام آباد میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے نیشنل کیمپ میں شامل کیا،جوکہ مارچ2016 میں اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے۔