گونر فار، دیامر:‌سیلابی ریلہ میں‌بہہ کر ماں‌اور بیٹی جان بحق، بیٹے کو زخمی حالت میں‌بچا لیا گیا

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) گونر فارم منیی کے مقام پر سیلابی ریلے کی زد میں آکر ماں بیٹی جان بحق جبکہ بیٹے کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ گونر فارم منیی کے مقام پر تیز بارش کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی ۔منیی کے رہائشی نزیر کی اہلیہ اور دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے مقامی لوگوں نے ماں اور بیٹی کی لاشوں کو جدوجہد کے بعد نکال لیا جبکہ بیٹے کو زخمی حالت میں نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس پہنچا دیا ۔ سیلاب کے باعث شاہراہ قراقرم راولپنڈی اور گلگت کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت کیلئے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں ۔ ہزاروں مسافر اور سیاح کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں ۔ شاہراہ قراقرم کو بحال کرنے کیلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔۔۔ ۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments