گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم قائم کر دی گئی

DSCN7121 copy

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان میں صحافیوں کو منظم کرنے اور پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافہ اور حقوق کو قانونی شکل دینے کیلئے گلگت بلتستان ایڈیٹرز فورم تشکیل دیدیا گیا جس کے عبوری کابینہ کا صدر راجہ شاہ سلطان ، جنرل سیکریٹری امتیاز علی تاج، سینئر نائب صدر محمد حسین آزاد، نائب صدر محبوب خیام اور فنانس سیکریٹری جہانگیر ناجی ہوں گے اجلاس میں بائی لاز کی منظوری تک عبوری کابینہ کو تنظیمی خدمات انجام دینے کی ذمہ داریاں دی گئی اور اس بات پر اتفاق کرلیا گیا کہ بائی لاز کی منظوری کے بعد ممبر شپ اوپن کرکے باقاعدہ حق رائے دہی کے ذریعے کابینہ تشکیل دیا جائے گا اجلاس میں مختلف اخبارات کے ایڈیٹرز نے تنظیم کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کو حقوق کیلئے منظم کرنے ، پیشہ وارانہ استعداد کار میں اضافے کیلئے حکومت اور سماجی اداروں کے ذریعے حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے میں مدد ملے گی اجلاس میں مختلف عہدوں پر کام کرنے والے صحافیوں کے پے پیکیج کو قانونی شکل دینے اور آزادی صحافت کے قوانین کا عملی نفاذ جیسے اقدامات کیلئے کوششیں کرنا مینڈیٹ ہوگا اس کے لئے دیگر صحافتی تنظیموں سے بھی مشاورت کی جائے گی اور ایڈیٹرز فورم سے وفاقی اور گلگت بلتستان کے صحافیوں میں روابط کو فروغ دے کر گلگت بلتستان میں صحافیوں کو یکساں حقوق دینے کیلئے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے قومی و علاقائی اداروں سے میٹنگ کی جائے گی اجلاس میں روزنامہ اوصاف کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر ایمان شاہ، روزنامہ کے ٹو کے راجہ شاہ سلطان، روزنامہ صدائے گلگت کے ایڈیٹر محبوب خیام، روزنامہ سلام کے ایڈیٹر امتیاز علی تاج، روزنامہ باد شمال کے ایڈیٹر محمد حسین آزاد، روزنامہ بانگ سحر کے ایڈیٹر جہانگیر ناجی اور روزنامہ رہبر کے ایڈیٹر شیر عباس شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button