کھیل

مرکنجہ سپورٹس کلب شگر نے نئے کابینہ کا اعلان کردیا

شگر(نامہ نگار)غلام علی شگری مرکنجہ سپورٹس کلب شگر کے چیئرمین وزیر اسلم وائس چیئرمین،عابد شگری میڈیا کوارڈینٹر اور عمران خان ترجمان جبکہ اکبر علی سیکریٹری فنانس منتخب ہوگئے۔مرکنجہ سپورٹس کلب شگر کا ایک اہم اجلاس مرکنجہ میں منعقد ہوا جس میں مرکنجہ یونین کے تمام سنیئر اور جونیئرکھلاڑیوں اور سپوٹروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلب اور ٹیم کی کارکردگی اور آنے والی کھیل کی سرگرمیوں پر گفتگو کی گئی۔جبکہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر بحث کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔مرکنجہ سپورٹس کلب کوشگرضلع کے ہیڈ کوارٹر کا سپورٹس کلب ہونے اعزازحاصل ہے ۔لہذا اس کلب کو باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کیا جائے گا۔اجلاس میں متفقہ طور پر معروف کاروباری اورسماجی شخصیت غلام علی شگری کو مرکنجہ سپورٹس کلب شگر کا چیئرمین منتخب کیا گیا جبکہ وزیر اسلم کو وائش چیئرمین،عابد شگری کو میڈیا کوارڈینٹر عمران خان کو ترجمان اور اکبر علی کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں چھ رکنی سلیکشن کمیٹی بھی بنائی گئی جوکہ سنیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔جس میں اشرف حسین،علی حسین،خواجہ نسیم،کاچو اشرف،جاوید خان اور وزیر محمد بشیر شامل ہے۔ٹیم کیلئے کوچ راجہ کامران خان، سلیم،احمد علی اور وزیع اسلم ہوگا۔نومنتخب چیئرمین غلام علی شگری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان پر اعتماد کرنے اور چیئرمین منتخب کرنے پر سپورٹس کلب کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔کہ کلب کی بہتری کیلئے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو برؤکار لاتے ہوئے کام کرینگے۔ اور تمام ممبران اور کھلاڑیوں کی مشوروں سے ٹیم کی شگر کا سب سے بہتر ٹیم بنائیں گے۔اور ٹیم اپنے کھوئے ہوئے مقام دوبارہ حاصل کرینگے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ شگر میں کھیلوں کی فروغ کردار ادا کرینگے جبکہ شگر کے تمام سپورٹس کلب کو یکجا کرینگے۔ جبکہ کھیل سے سیاست اور نفرت کو ختم کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button