کالمز
گلگت بلتستان میں قائم لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز اور دیہی ترقی


گلگت بلتستان کی تاریخ کا مطالعہ کی جائے تو یہ بات معلوم ہوتی ہیں کی یہاں کی تاریخ کافی پرانی اور دلچسپ رہی ہےاور مختلف جنگوں میں اس کا تعلق کسی نہ کسی طور پر رہا ہے اور ابھی تک دنیا کی نظروں میں اہمیت کے حامل ہے۔آہستہ آہستہ دنیا میں وقت اور حالات کے بدلنے سے یہاں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے اور ڈوگرا حکومت کے اختتام کے بعد سے یہاں پرآہستہ آہستہ تبدیلی آنا شروع ہوئی اور لوگوں نے اپنے حالات زندگی کو بدلنے کی کوشش شروع کی اور یہاں کی ترقی کے لیئے حکومت پاکستان نے بھی کافی حد تک اپنا کردار ادا کیا،پھر یہی سلسلہ تقریباًِِ پینتیس سالوں تک چلتا رہا اس کے بعد82 19کے بعد مختلف سماجی اور فلاحی اداروں نے یہاں کی ترقی میں دلچسپی لی اور کام شروع کیا جس میں اے کے آر ایس پی کانام قابل ذکر ہے۔