صحت

وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے صفائی مہم میں شرکت کی

dr 2

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر اقبال نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرپشن کو جڑ سے ختم کرکے میرٹ پر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی بہت جلد محکمہ بلدیہ کو کارپوریشن کا درجہ دے کر خطے میں صفائی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے شہر کو صاف رکھنے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسماعیلی بوائز سکاوٹس کے زیر اہتمام اوشکھنداس سے رحیم آباد تک صفائی مہم کے حوالے سے تقریب میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ماہ محرم میں اسماعیلی بوائے سکاوٹس کی جانب سے صفائی مہم کو اجاگر کرنے کیلئے عملی اقدامات کرنے پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ہر شخص اپنے خطے کو صاف رکھنے کیلئے اپنے حصے کا گند صاف کرے گا تو گلگت شہر صاف ستھر ہوجائے گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button