کھیل

دروش میں جشن نوجوان فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،ڈنگریکاندہ چترال نے ٹرافی اپنے نام کر لی

football final

دروش ( بشیر حسین آزاد) دروش نوجوان ویلفئیر اینڈ ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام ہونے والا 19 واں جشن نوجوان فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ مراد اسٹیڈیم دروش میں کھیلا گیا جس میں چترال بھر سے ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ کورو دروش بمقابلہ ڈنگریکاندہ فٹ بال ٹیم چترال کے مابین کھیلا گیا۔میچ کا پہلا ہاف برابر رہا اور دوسرے ہاف میں ڈنگریکاندہ چترال نے ایک گول کیا۔جو کہ میچ کے اختتام تک برقرار رہا اسی طرح ڈنگریکاندہ فٹ بال ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی کنوینئر حاجی رحمت غازی تھے۔شائقین فٹ بال سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی واحد جماعت ہے جو کرپشن کے خاتمے اور نظام کے تبدیلی کیلئے کوشاں ہے جب کہ نوجوانوں کیلئے صوبائی حکومت نے سید آباد کے مقام پر ڈھائی کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے ایک اسٹیڈیم کی منظوری کرائی ہے جب کہ یونیورسٹی آف چترال کیلئے بھی زمین خریدنے اور یونیورسٹی کے تعمیر میں بہت جلد پیش رفت ہوگی۔کیونکہ کہ صوبائی حکومت تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے میں بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دروش کو کٹیگری ڈی میں ترقی دلوا کر 12کڑوڑ روپے منظور کروائے ہیں۔جب کہ جنجریت کوہ میں زنانہ ہائی سکول کی بھی منظوری اور ایون کے مقام پر زنانہ ڈگری کالج کا قیام اس سلسلے کی کڑی ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button