چترال

امدادی کاموں میں چترال شہر کے نزدیک واقع علاقوں کو ترجیح دی جارہی ہے، دوردراز کے علاقے بھی شدید متاثر ہوے ہیں: سید محمد خان، ناظم اویر ویلیج کونسل

چترال ( نامہ نگار) ناظم ویلج کونسل پختوری اویر سید محمد خان نے کہا ہے ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور حالیہ زلزلے سے اویر کی بہت بڑی آبادی تباہ ہو چکی ہے ۔ اور سینکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے ہیں ۔لوگ انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں ۔ علاقہ بہت بلندی پر ہونے کی وجہ سے سردی کی لپیٹ میں ہے ۔ اور لوگوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال شہر کے قریب تریں علاقوں کو ایسے مصیبت کے وقت اہمیت دی جاتی ہے ۔ لیکن اویر کا علاقہ ہمیشہ نظر انداز ہوتا رہا ہے ۔ ابھی تک کسی بھی قسم کی سرکاری امداد اس علاقے کے لوگوں کو نہیں دیا گیا ۔ جوکہ انتہائی ظلم اور ناانصافی کے مترادف ہے ۔ سید محمد نے کہا ۔ کہ برفباری کے دن شروع ہو چکے ہیں ۔ اور سردی نے سارے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ جبکہ لوگوں کے پاس کھانے کو ہے اور نہ سر چھپانے کیلئے چھت اور سونے کیلئے بسترے ۔ اگر حکومت اسی طرح غفلت کا مظاہرہ کرے گی ۔ تو کئی اور لوگ اپنے جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔ یا یہ لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر علاقہ اویر کی طرف توجہ دی جائے ۔ اور متاثرہ لوگوں کیلئے فوری طور پر خوراک ،خیمے اور بستروں کے علاوہ کھانے پینے کی برتنیں مہیا کئے جائیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ لوٹ اویرکے تمام سڑکیں انتہائی خراب ہوچکاہے لوگوں آمدروآفت میں شدیدمشکلات کاسامناہے متعلقہ حکام اب تک خاموش بیٹھاہے ۔اوریہ روڈ اب تک محکمہ سی این ڈبلیو کونہیں دیاگیاہے ۔عوام مطالبہ کرتے ہیں کہ لوٹ اویر روڈ کوسی این ڈبلیوکی تحویل میں دیاجائے اورتسلی بخش مرمت کویقینی بنایاجائے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button