اہم ترین

شگر میں‌خواتین کی پہلی کسان تنظیم "سکینہ ہمدرد فارمرز کوآپریٹیو سوسائٹی”‌کا افتتاح‌

شگر(عابدشگری) شگر کی پہلی خواتین کسان تنظیم سکینہ ہمدرد فارمرز کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر کاافتتاح کردیا گیا۔قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر عائشہ خان نے آفس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عائشہ خان خواتین سے گھل مل گئے اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

اس موقع پر خواتین نے انہیں بتایا کہ شگر میں خواتین کیلئے مواقع نہ ہونے سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ خواتین باہر نکل کر معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپناحصہ ڈالنا چاہتا ہے۔لیکن مواقع نہ ہونے کی وجہ سے خواتین چادر اور چاردیواری تک محدود ہیں۔

خواتین سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عائشہ خان نے کہا کہ خواتین معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور ان کی شمولیت کے بغیر معاشرے کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔ خواتین کا زراعت کی جانب توجہ دینا اور اس طرح کی تنظیم نہایت نیک شگون ہے۔شگر ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کی وسیع و عریض رقبہ جات پر سبزیاں اور فضلیں بہتر پیداوار دی سکتے ہیں۔ تاہم اس کیلئے محنت اورجدید طریقہ کار کی ضرورت ہے۔ اگر خواتین زراعت میں شعبے کی ترقی کیلئے کام کرینگے تو نہ صرف یہ خواتین کو فائدہ مند ثابت ہونگے بلکہ اس سے پورے علاقے کی عوام کو فائدہ حاصل ہوگا۔اوریہ مستقبل میں خواتین کی ترقی کا زینہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہے کہ شگر کی خواتین معاشرے کی تعمیر و ترقی میں آگے آنا چاہتے ہیں اور اس طرح کی مثبت سرگرمی خوش آئند ہے۔ ضلعی انتظامیہ خواتین کی مسائل کو حل کرنے اور خواتین کو درپیش مشکلات کا ترجیحی بنیادوں میں حل کرنے میں کوشاں ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button