سیاست

جے یو آئی کو ضلع بھر میں منظم کرنے کے لئے ہر قسم کی قربانی دی جائے گی، منہاج الدین

گلگت() جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے سینئراحباب کا اہم اجلاس ،ضلعی امیر اوار جنرل سیکریٹری کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار جمعیت کو ضلع بھر میں منظم اور فعال بنانے کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کاعزم کااظہار کیا اجلاس کی صدارت ضلع امیر منہاج الدین نے کیا جو کہ جامع مسجد عیسیٰ میں منعقد ہوا اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ جے یو آئی کو ضلع بھر میں منظم کرنے کیلئے ہرقسم کی قربانی دی جائیگی اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر قسم کے سازشوں کے باوجود جمعیت علماء اسلام کو ہی گلگت کے مسلمانوں کا مسکن اور دلوں کی دھڑکن بنایا جائیگا اس حوالے سے بہت جلد عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائیگا اور مرکزی قائدین سے مشاورت کرکے گلگت کے دورے کی دعوت دی جائے گی اجلاس میں جمعیت کے دیرینہ رفیق عبدالرحمن ،اور گلشیر خان کی زوجہ کی وفات پر فاتحہ خوانی اور غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا اجلاس میں صوبائی جنرل سیکریٹری میربہادر،نائب امیر مولانا سید محمد ،سیکریٹری اطلاعات مولانا مقصود احمد،عبدالجمیل ،محمد افضل ،عمرفاروق ،مولاناسعید الرحمن ،حاجی سعید الرحمن سابق امیدوارقانون ساز اسمبلی حلقہ 3،حاجی ہدایت ،حافظ عنایت ،گلباز ایڈوکیٹ ،شہزادزاہد،محمدفیروز،مولاناصادق اسداللہ اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button