تعلیم

ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع دیامر نے گوہر آباد کے تمام سکولوں کا ہنگامی دورہ کیا، متعدد اساتذہ کے تبادلے کے احکامات جاری

چلاس(چیف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ تعلیم گلگت ریجن فیض اللہ لون نے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر ہدایت اللہ کے ہمراہ گوہرآباد کے تمام سکولوں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پرمختلف سکولوں کے حاضری رجسٹر چیک کیا اور غیرحاضر مردوخواتین اساتذہ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے فوری تبادلے کے احکامات جاری کئے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو استاد اپنے فرائض منصبی سرانجام نہیں دیتے ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن لینے کا سلسلہ جاری رہیگا اگر کوئی استاد اپنے پیشے سے مطمئین نہیں ہے تو حکومت کے وسائل اور طلبہ کا مستقبل تباہ نہ کریں اور استعفیٰ دیں تاکہ ہم ایسے استاد کی تعیناتی یقینی بنائینگے جو طلبہ کو بہتر انداز میں تعلیم کی روشنی سے منور کر ے انہوں نے کہا کہ دیامر کے تمام سکولوں میں کسی بھی وقت اچانک چھاپے لگائے جائینگے اگر کوئی استاد غیر حاضر پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سکولوں کے جو بھی مسائل ہیں اس کو فوری حل کیا جائے گا لیکن سزا وجزاکے نظام پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی تعریف بھی کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button