گلگت بلتستان
اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے چھموگڑھ (گلگت) میں سروسز کا اغازکردیا، سوواں بوسٹر نصب
گلگت( فرمان کریم) ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمنکیشن آرگنائزیشن میجر جنرل عامر عظیم باجوہ ہلال امتیاز ملٹری نے کہا ہے کہ اسپیشل کمنیکیشن 1976سے اب تک گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں جدید ٹیلی کمنیکیشن میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نامساحد حالات میں ادارے نے عوام کو جدید موصلاات فراہم کئے اور یہ ہمارا مشن بھی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گلگت کے مضافاتی گاوں چھموگڑھ میں ایس سی او موبائل سروس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایس سی او نے عوام کو معیاری سروس فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ 2006سے صرف تک بی ٹی ایس سے موبائل سروس کا آغاز کیا جو اب 100بی ٹی ایس تک پہنچاچکا ہے۔ گلگت بلتستان کے دور داز علاقوں میں جہاں دیگر موبائل کمپنیاں سروس نہیں دے سکتی ہیں وہاں ایس سی او نے عوام کو موبائل سروس فراہم کی ہے۔ عوام خدمت سے سرشار اب تک 35ایس سی او کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ دے چکے ہیں۔ اور گلگت بلتستان میں 80فیصد علاقوں میں عوام کو ایس سی او کی سروس سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔ اور آیندہ بھی عوام کو معیاری سروس دینے کے لئے کوشاں رہیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعمیرات ڈاکٹر اقبال نے کہا کہ چھموگڑھ ایک پسماندہ علاقہ ہے ایس سی او کی موبائل سروس سے یہاں کے لوگوں کو فائدہ ملے گا۔ اور ایس سی اوسے اپیل بھی کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ ملازمت میں گلگت بلتستان کے مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔ اس تقریب میں سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران بھٹی بھی موجودتھے۔