گلگت بلتستان

زلزلہ متاثرین کی بحالی میں تاخیر کے خلاف پھنڈر کے نوجوان اور طلبہ کل گلگت پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے

گلگت(پریس ریلیز)تحصیل پھنڈر میں زلزلے کے بعد اب تک متاثرین کے فوری بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے واضح حکمت عملی نہ بنانے اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل غفلت پر غذر تحصیل پھنڈر کے نوجونوں اور طلبہ نے اتوار کے گلگت پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاج کرنے کا فیصلہ کئے ہیں۔پھنڈر سے تعلق رکھنے والے طلبا اور نوجوانوں کا ایک اجلاس سٹی پارک گلگت میں منعقد ہوئی جس میں قراقرم یونیورسٹی،ڈگری کالج و دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ اور پروفیشنل افراد نے شرکت کئے۔اجلاس میں حکومت بالخصوص حلقہ کے ممبر ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک خاطر خواہ انتظامات نہ کرنے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ پھنڈر کے زلزلہ متاثرین کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ہیں جو حکومت اور انتظامیہ کے لئے مہنگا پڑیگا۔ لگتا ہے کہ تمام ادارے متاثرین کے حوالے سے دلچسپی نہیں رکھتے ہیں۔شدید سردی میں ٹینٹوں میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہیں۔خوراک،ادویات کی عدم دستیابی متاثرین کے مسائل مزید اضافے کا باعث بن رئے ہیں۔دو سو پچتر سے زیادہ گھر مکمل تباہ اور تین سو کے قریب گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہیں مال مویشیوں ، جنگلات اور اشیائے خوردونوش کے سامان اس کے علاوہ ہیں مگر ضلعی انتظامیہ جان بوجھ کر نقصانات کم دیکھانے پر تلے ہوئے ہیں۔شرکا اجلاس نے مزید کہا کہ ابھی تک سروے کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہیں اور متاثرین منفی پانچ درجے میں ٹنٹوں میں دن گزار رہے ہیں۔ ابھی تک برائے نام جو امداد ملی ہیں وہ متاثرین کے صرف پانچ ٖفیصد کو ملی ہیں باقی پچانوے فیصد کو کچھ نہیں ملی ہیں۔ شدید سردی میں بیماری پھیلنے کے بھی قوی امکانات ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button