تعلیم

یومِ اقبال پر شگر ہائی سکول میں خصوصی تقریب،شاعرِ مشرق کو زبردست خراجِ تحسین پیش کی گئی

شگر(عابدشگری)یوم اقبال کے حوالے سے ہائی سکول شگر میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر ابراہیم تبسم تھے جبکہ دیگر مقررین میں سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،اے ڈی آئی سید مہدی،ہیڈ ماسٹر نذیر احمد تاج اور سابق ہیڈ ماسٹر سید محمد عراقی شامل تھے۔تقریب سے سکول کے بچوں نے یوم اقبال کے حوالے خصوصی کوئیز مقابلہ ،نظم اور نعت خوانی بھی کی گئی۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی زندگی اور ان کی اشعار اور افکار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے اشعار کے ذریعے برصغیر کے سوئے ہوئے مسلمان قوم کو جگایا اور آزادی کا احساس دلایا۔ انہوں نے مسلسل مسلمانوں کو ان کے اسلاف کی یاد دلائی جنہوں نے دنیا پر حکومت کی تھی اور مسلمانوں کی زوال کی اسباب بھی بتایا۔علامہ اقبال نے اپنے مشہور خطبہ الہ آباد میں مسلمانوں کیلئے الگ ملک کا تصور پیش کیا یہی بعد میں نظریہ پاکستان کی بنیاد بنی۔یہی وجہ ہے کہ اقبال کو شاعر مشرق،مفکر پاکستان اور مصور پاکستان جیسے القابات سے یاد کرتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف اقبال کی شاعریپڑھنے کے بجائے اقبال کی تعلیمات اور ان کی اشعار کو سمجھنے اور پاکستان کو ان کی تصور اور خیالات کیمطابق دنیا میں منفرد اور اعلی مقام دلانے کی ضرورت ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button