گانچھے (محمد علی عالم ) رکن قانون ساز اسمبلی گلگلت بلتستان شیریں آختر نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کا دورہ کیا اور ہسپتال میں داخل مریضوں سے ملے اور ان کی خیریت درافت کی اور ہسپتال میں سہولت کے حوالے سے پوچھا اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈاکٹر حیدر ہسپتال میں مسائل کے حوالے سے رکن اسمبلی کو آگاہ کیا۔ ایم ایس نے کہا کہ پورے علاقے سے یہاں مریض آتے ہیں ہسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اس کےعلاوہ ایمبولنیس کا بھی کمی ہے اس ایک ایمبولنیس جو ہم مرمت کر کے چلا رہے ہیں محدود بجٹ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے مسائل حل ہونے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس موقع پر شیریں اختر نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت اور ایجوکیشن کے شعبے میں خصوصی توجہ دے رہے ہیں ان کو بہتر کرنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں سابقہ حکومت نے ان دونوں شعبے میں کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پالیسی بنائی جس وجہ سے آج ان دونوں اداروں میں شدید مسائل درپیش ہیں انہوں نے کہا ڈسٹرکٹ ہسپتال خپلو کی مسائل کو حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ہم نے ہر میٹنگ میں ایشوز کی بات کر رہے ہیں بہت جلد اس ہسپتال کے لئے اضافی کرانڈ منظور کروائیں گے نئی ایم ایس کے آنے کے بعد سے ہسپتال میں بہت تبدیلی نظر آرہی ہے اور مریضوں کو بھی پہلے سے بہتر سہولت مل رہی ہے ڈکٹروں کی کمی کو بھی جلد حل کریں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے سو دنوں کے ٹارکٹ پر پچاس فی صد کام مکمل ہوا ہے