صحت

غذر میں پولیو مہم کا آغاز 22 اپریل کو ہوگا

غذر(محمدایوب)غذر میں پولیو کا مہم 22 اپریل سے شروع ہوگا اور 25 اپریل تک جاری رہے گا۔اس دوران پونیال اشکومن میں چودہ ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا خس میں ڈی ایس پی پولیس،محکمہ صحت کے سپر وائزر،اور دیگر محکموں کے افسران سمیت یونین کونسل کے سیکریٹریوں نے شکرکت کی۔ اس موقع پر پولیو مہم کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن کو بریفنگ دی گئی اور مہم میں حصہ لینے والے ٹیموں کی حفاظت کے لئے سکیوڑٹی پلان ترتیب دیا گیا۔یاد رہے حسب روایت عوام کی سہولت کے لئے پولیس اور ایف سی چیک پوسٹ پر بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button