تعلیم

چترال کے بالائی علاقے تریچ کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں 113 طلباء کیلئے صرف ایک استاد

چترال(گل حماد فاروقی) چترال کے بالائی علاقے تریچ کے گورنمنٹ پرائمری سکول زوندراگرام میں 113 طلباء و طالبا ت زیر تعلیم ہیں مگر اس سکول میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے جو ناکافی ہے۔ علاقے کے سماجی کارکن زر عجم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے بارہا محکمہ تعلیم کے ارباب احتیار سے مطالبہ کیا کہ یہاں سو سے زیادہ طلباء کیلئے تین اساتذہ بھیج دیا جائے مگر ابھی تک اس پر کوئی عمل درامد نہیں ہوا۔
پیرنٹ ٹیچرس کونسل (پی ٹی سی) کے چئیرمین نے بھی تصدیق کی کہ وہ والدین اور اساتذہ تنظیم کے چئیرمین ہونے کے ناطے سے بارہا محکمہ تعلیم کے افسرا ن کے نوٹس میں لاچکا ہے مگر ابھی تک یہاں صرف ایک استاد پڑھاتا ہے انہوں نے کہ کہا کہ اس پسماندہ علاقے میں لڑکیوں کیلئے کوئی علیحدہ سکول نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ بے شمار تعداد میں طالبات بھی لڑکوں کے سکول میں پڑھتی ہیں۔
علاقے کے عوام نے مطالبہ کیا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول زوندراگرام میں کم از کم تین اساتذہ تعینات کی جائے اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ سکول تعمیر کی جائے تاکہ یہاں کے طالبات بھی تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکے۔ واضح رہے یہ قا نونی طور پر چالیس بچوں کیلئے ایک استاز لازمی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button