شگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے کویت یونیورسٹی سے حدیث میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

شگر سے تعلق رکھنے والے طالب علم نے کویت یونیورسٹی سے حدیث میں ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

19 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)شگر سے تعلق رکھنے ہونہار طالب علم شکیل احمد عبداللہ نے کویت یونیورسٹی سے حدیث میں ایم فل مکمل کرلی۔ انہوں نے ایم فل شعبہ حدیث میں مکمل کیا جس میں انہوں نے اعلی نمبروں سے مکمل کرکے ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔شکیل عبداللہ کی ایم فل میں شاندار کامیابی پر شگر کے مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف اپنی تعلیمی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے علاقے کا نام روشن کرینگے۔

موصوف معروف سماجی کارکن اور تعلیم دوست انسان بھی ہیں وہ علاقے کی غریب اور نادار طلبا ء و طالبات کیلئے معیاری تعلیم کیلئے ہمیشہ سے کوشاں رہا ہے۔ جبکہ ان کی زیر نگرانی ایک پرائیویٹ سکول بھی چل رہا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔