کُل جماعتی کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق مشاورتی اجلاس کل ہوگا، جے یو آئی

گلگت(پ ر) جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان کی جانب سے آئینی کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ آل پارٹیز میں شرکت کرنے یا نہ کرنے اور مزید مشاورت کیلئے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس کل صبح 10بجے گلگت میں طلب کرلیا پارٹی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں صوبائی جنرل سیکریٹری میربہادر نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے اور مزید مشاورت کیلئے اجلاس میں غور کریگی انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی امنگوں سے ہٹ کر کوئی بھی فیصلہ نہیں کریگی آئینی کمیٹی کا قیام حقوق کے حوالے سے اہم پیش رفت ہے جس پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا بھی خوش آئند ہے جمعیت علماء اسلام کے اجلاس میں صوبائی مجلس عاملہ کے ممبران کے علاوہ تمام ضلعی امراء اور جنرل سیکریٹریز شرکت کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments