دہشتگردی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، ابراہیم ثنائی، صوبائی وزیر اطلاعات

گلگت(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات وتعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلیئے مستقل قیام امن ناگزیر،دہشتگرد خطے کی تعمیر وترقی میں رکاوٹ ہیں۔خطے میں دہشتگردی کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ قیام امن کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔دوسری جانب زلزے کے متاثرین کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments