تعلیم

چائنیز حکام نے گنش گرلز ہائی سکول کا دورہ کیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ)چائنیزاعلی حکام کا گنش گرلز سکول کا دودہ۔ چائنیزصوبے شنجیانگ کے تعلیمی حکام نے گنش گرلز سکول کا گھنٹوں تفصیلی دورہ کیا۔بیرونی اور اندرونی تعلیمی ماحول کے بارے میں انتہائی متاثر ہوئے کہاکہ حکومتی سکولوں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔اور اساتذہ کی دلچسپیوں سے ظاہر ہوتاہے کہ محکمہ تعلیم اپنے شہریوں کو بھر پور سہولیات دے رہی ہے وفد نے کلاس رومز کا ماحول دیکھا پرنسپل شگفتہ شاہین نے سکول کے بارے میں بتایا کہ یہ سکول ایلمنٹری بورڈ لیول میں پچھلے 2سال سے ایوارڈ یافتہ ہے اور عام سماج میں کمزور ترین طبقے کے بچے آتے ہیں ،وفد کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پرنسپل نے بتایا کہ چائنیززبان اگر سکھانی ہوتو ہم بھر پور تعاون کرینگے سکولوں میں اگر سائنس لیب اور کمپیوٹر لیب مہیا کیا جاتاہے تو بچے زمانے کے تقاضوں کو جلد سمجھنے کیلئے فورا تیار ہونگے ۔چائنیز وفد نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت چائنا پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں پاور ، ہیلتھ اور تعلیم پر بھر پور توجہ دینے کیلئے تیار ہے اور اسی سلسلے کی پہلی کٹری ہے وفد کو ضلعی لیول پر بریفنگ دینے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن فقیر محمد اور دیگر انتطامی و عسکری آفیسرز بھی ساتھ تھے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button