گلگت بلتستان

گلگت بلتستان ریاست جموں و کشمیر کا حصہ تاریخی اور جغرافیائی حصہ ہے، جماعت اسلامی

گلگت(پ ر) گلگت بلتستان تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے گلگت بلتستان کی جنگ ٓزادی میں جماعت اسلامی کا اورخصوصا مولانا عبدالمنان کا اہم کردار ہے جب کہ بانی امیر جماعت اسلامی ٓزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان مولانا عبدا لباری مرحوم نے ایف سی ٓر کے خاتمے اور گلگت بلتستان کی آینی و سیاسی حقوق کے لئیے بھر پور جدوجہد کی ۔ جماعت کا اسلامی کا مسئلہ کشمیر پر پہلے سے دو ٹوک موقف ہے اور اس موقف پر قائم ہیں ہم نے گلگت بلتستان اور کشمیر کے اس موقف کو ہر فورم پر اٹھایا۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے دفتر جماعت اسلامی گلگت میں وکلاآئینی کمیٹی کے نمائندہ وفد سے خصوصی ملاقات میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان تایخی اور جغرافیائی لحاظ سے ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہے حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو متاثر کئے بغیر آئینی و سیاسی حقوق دے۔

اس موقع پر شہباز خان ایڈوکیٹ ، وائس چیرمین گلگت بلتستان بارکونسل ،میر اخلاق حسین ،سینئر نائب صدر سپریم اپلیٹ کورٹ باریسوسی ایشن نے آئینی اصلاحاتی مسودہ کی کاپی مولانا عبدالسمیع کو پیش کیا ۔ اس دوران جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زمہ داران ،نطام الدین سیکریٹری ،حاجی عبدالعلیم امیر جماعت اسلامی ضلع گلگت ،اور سیکریٹری گلگت عبدالکریم بھی موجود تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button