کھیل

اشکومن الیون جشن آزادی گلگت بلتستان فٹبال ٹورنامنٹ کا چیمپئین بن گیا

 گاہکوچ (نمائندہ خصوصی) عثمان فٹ بال سٹیدیم داماس میں جاری جشن آزادی گلگت بلتستان فٹ بال ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا تاج اشکومن الیون کے سر سج گیا. فائنل معرکے میں دلچسپ مقابلے کے بعد شیرقلعہ سپورٹس کلب کو ایک گول سے ہرا کر فاتح بن گئی. صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا فائنل مقابلے کے مہمان خصوصی تھے جنھوں نے دونوں ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور بہترین کھیل اور سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیموں کو داد دی . دونوں ٹیموں نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا . شیرقلعہ اور اشکومن الیون ( چٹورکھنڈ )کی مضبوط ٹیموں کے درمیان فائنل میں انتہائی سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملی. کھیل کے پہلے ہاف سے ہی دونوں ٹیمیں گول کو جھال میں پھینکنے کی کوششیں کرتے رہے. پہلے ہاف میں اشکومن الیون کی ٹیم کو پنلٹی کک ملی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ انھوں نے ایک گول کی برتری حاصل کر لی .یوں پہلے ہاف کے اختتام تک یہی سکور رہا. دوسرے ہاف میں شیرقلعہ سپورٹس کلب نے سکور برابر کرنے کے لیے اشکومن الیون کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے مگر گول کیپر کی بہترین کیپنگ سے کامیابی نہ مل سکی. یوں کھیل کے اختتام تک سکور یہی رہا. اور یوں اشکومن الیون کی ٹیم نے ایک صفر سے مقابلہ جیت لیا.

صوبائی وزیر سیاحت فدا خان اشکومن الیون کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر اشکومن الیون کے پلئیر سلمان کو کھیل کا بہترین کھلاڑی جبکہ شیرقلعہ سپورٹس کلب کے ثاقب کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد اور شاندار انتظامات پر صوبائی وزیر وزیر سیاحت فدا خان فدا نے داماس سپورٹس کمیٹی کے انتظامات کو سراہتے ہوۓ اگلی دفعہ بھی داماس سپورٹس کمیٹی کے زیر انتظام غذر سطح پر ایک شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا.

داماس سپورٹس کمیٹی کو انھوں نے پندرہ ہزار جبکہ جیتنے والی ٹیم کے لیے تین ہزار نقد انعام دیا.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button