تعلیم

پولیس پبلک سکول اینڈ کالج گلگت میں سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

گلگت(پ ر ) پولیس پبلک سکول اینڈ کالج گلگت میں سالانہ امتحانات شروع ہوگئے سالانہ امتحانات میں پلے گروپ سے مڈل کلاس کے طلباء و طالبات امتحانات میں شامل ہونگے جبکہ 15دسمبر سے 9thکلاس سے لیکر ایف ایس سی تک سینڈ اپ کے امتحانات بھی شروع ہونگے پولیس پبلک سکول اینڈ کالج گلگت کے پرنسپل ڈاکٹر تہذیب الحسن نے دوران امتحانات امیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آئی جی پی ظفر اقبال اعوان کی انتھک محنت اور تعاون سے پولیس پبلک سکول اینڈ کالج دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا معیاری تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں والدین بھی بچوں پر نظر رکھیں انہوں نے کہا کہ پولیس سکول کے معیار کو جدید خطوط پر آراستہ کرنے کیلئے سالانہ امتحانات پہلی مرتبہ انٹرنیشنل معیار کے مطابق تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جس میں معروضی سوالات سمیت مختصر سوالات اور تفصیلی سوالات پر مبنی ہونگے ۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button