تعلیم

قراقرم یونیورسٹی کی بندش سے طلبا اور طالبات کے مستقبل کو خطرہ لاحق ہے، مذہبی جماعتیں یونورسٹی میں دخل اندازی سے گریز کرے، طلبہ محاز کا مطالبہ

گلگت (پ۔ر) گلگت بلتستان طلباء محاذ کے مر کزی رہنماؤں شہزاد حسین الہا می ، غلام جیلانی ،جمال ،اسلم پرویزاور تو صیف حسن نے کہا ہے کہ قراقرم یو نیورسٹی کی بند ش سے یو نیورسٹی کے طلباء و طالبات کے مستقبل کے ساتھ kiuانتظا میہ کھیل رہی ہے ۔ KIUگلگت بلتستان کا قومی اثا ثہ ہے یو نیورسٹی کے معا لات کو مزید خراب کر نے کی ہر گز اجا زت نہیں دینگے اور بہت جلد طلباء تنظیمیں یو نیورسٹی کی بندش کے حوالے سے آل پا رٹیز کا نفرنس منعقد کرینگے اور طلباء تنظیموں کو اعتماد میں لینے کے بعد با قاعدہ یو نیورسٹی انتظا میہ کے خلاف سڑ کوں پہ آئینگے ۔ یو نیورسٹی میں رو نما ء ہو نے والے واقعے کی ذمہ دار KIUانتظا میہ ہے ۔ واقعے کے بعد وائس چا نسلر حلات کو سنبھا لنے کے بجا ئے اسلام آباد میں سیر و تفریح میں مصروف ہے جبکہ فیکلٹی نے تنا زعے کے حل کے لیئے برا ئے نام کمیٹی بنا ئی تھی جواب تک غیر فعال ہییو نیورسٹی واقعے کے بعد چند مذ ہبی جما عتوں مزید خرا بیاں پید کی جو کہ لمحہ فکر یہ ہے ہم مذہبی جما عتوں سے اپیل کر تے ہی کہ وہ یو نیورسٹی کے معا ملات میں دخل اندازی کر نے سے گریز کر یں تا کہ طلباء و طالبات کا تعلیمی سر گر میاں ٹھپ نہ ہو ں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button