ثقافت

گلگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی نے عالمی مشاعرے میں شرکت کی، خوبصورت کلام کے ذریعے دادوتحسین وصول کی

اسلام آباد (نامہ نگار) لگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی کی عالمی مشاعرے میں شرکت، علاقے کی نمائندگی کی۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں ادبی تنظیم اشارہ انٹرنیشنل اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرے میں گلگت بلتستان کے معروف شاعر ذیشان مہدی نے بطور مہمان شاعر شرکت کی اور اپنے خوبصورت کلام کے ذریعے دادو تحسین وصول کی۔

مذکورہ مشاعرہ بیرون ممالک میں مقیم شعراء کے اعزاز میں منعقد کی گئی تھی جس کی صدارت معروف ادبی شخصیت حسین سحر کر رہے تھے جبکہ پروفیسر وحید الرحمان طارق مہمان خصوصی تھے، ابوظہبی سے تشریف لائے ہوئے شاعر عبد السلام عاصم، برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے نعیم حیدر اور بارسلونا سے تشریف لائے ہوئے شاعر ارشد نذیر ساحل مہمانان اعزاز تھے۔ مشاعرے کی نظامت علی یاسر کر رہے تھے۔ ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شعراء راحت، راجا، حسن رضا ، نسیم سحر،رفعت وحید، رخسانہ نور، عامر عامی، علی اکبر عباس سمیت دیگر شعراء نے کلام پیش کیا۔

ذیشان مہدی کو اس مشاعرے میں مہمان شاعر کے طور پر دعوت دی گئی، انہوں نے گلگت بلتستان کے شعراء کی نمائندگی کی۔ انہوں نے اپنی کئی غزلیں سنائی جن کو سامعین نے بے حد سراہا، مشاعرے میں شریک ادبی شخصیات نے گلگت بلتستان میں فروغ پا رہے اردو ادب کی تعریف کی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے شعراء مقامی زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو میں اپنے خوبصورت خیالات کا اظہار کرتے رہیں گے۔ صدر محفل حسین سحر نے کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر اشارہ انٹرنیشنل ، ادکامی ادبیات اور علی یاسر کو شاندار الفاظ میں داد دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button