ثقافت

جشنِ نوروز کی مناسبت سے دنیور میں رنگارنگ تقریب منعقد

گلگت (فرمان کریم) گلگت میں جشن نوروز کے موقع پر خصوصی تقریب دنیور گلگت میں منعقد ہوئی جس میں جوانوں، بزرگوں اور بچوں نے علاقائی دھنوں پر ثقافتی رقص پیش کرکے محفل کو گرمادیا۔

جشن نوروز کےموقع پر روایتی رسم ڈاڈا بھی ادا کردی گئی/ رسم ڈاڈا میں ایک سال سے کم عمر بچوں کو اناج کے ڈھیر پر لٹادیا جاتا ہے اور ایک بزرگ اپنے کاندھوں پررکھ کر ان بچوں کو اس اناج کے ڈھیرکے گرد گھماتا ہے اور اس کیلئے وسیع الرزقی اور عمر درازی کیلئے خصوصی دعا کی جاتی ہے۔

جشن نوروز کی اس تقریب میں ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی جعفراللہ خان، صوبائی وزیر اطلاعات اقبال حسن، صوبائی وزیر تعمیرات وقانون ڈاکٹر محمد اقبال اورحکومتی عہدیدران سمیت خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button