تعلیم

چلاس کے نواحی گاوں گوہر آباد سے تعلق رکھنے والے طالب علم رحمت عالم کا اعزاز

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کی تحصیل چلاس کے نواحی گاوں گوہر آباد بنگہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم رحمت عالم ولد جہانگیر نے خیبرپختونخوا سے میڈیکل کے انٹری ٹیسٹ پاس کر لیا اور69.78فیصد نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کر لیا ہے ۔صوبائی حکومت نے دیامر کے کوٹہ سے طالب علم رحمت عالم کی ایوب میڈکل کالج ابیٹ آباد کیلئے نومینیشن کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طالب علم رحمت عالم نے اپنی کامیابی کو ماں باپ اورعزیز وں کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button