نوجوان

لاہور میں گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کا قیام، انجینئر تحسین علی چیرمین منتخب

لاہور(پ۔ر)یونیورسٹی آف لاہور میں زیر تعلیم گلگت بلتستان کے طلبا کا اجلاس مین کیمپس میں ہوا۔ جس میں طلبا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ 

اجلاس میں طلبا سے مشاورت کے بعد گلگت بلتستان سٹوڈنٹس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اجلاس کے موقع پر کونسل کے چیئرمین کے لئے الیکشن کرایا گیا جس میں انجینئر تحسین علی نے بھاری مارجن سے انتخاب جیت لیا۔ چیئرمین کے انتخاب کے بعد گلگت بلتستان کے ہر ضلعے سے تعلق رکھنے والے طلبأ نے ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے اپنے اپنے ضلعے سے نمائندہ منتخب کیا۔ چیئرمین نے ایگزیکٹیو کمیٹی سے مشاورت سے کابینہ کا اعلان کیا۔ جس کے مطابق وائس چیئرمین بلتستان سے فاچو عاطف جنرل سیکریٹری دیامرسے مہتاب ستون فائنانس سیکریٹری گلگت سے ریئس الدین سیکریٹری اطلاعات استور سے خالد معراج پریس سیکریٹری ہنزہ سے شرافت حسین دتو سیکریٹری سوسائٹیز شبیرحسین جبکہ سیکریٹری سپورٹس کے لئے رفاقت کا عہدہ دیا گیا۔ ایگزیکٹیو کمیٹی میں تمام ڈسٹرکٹس کے علاوہ خواتین کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔

انتخاب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نو منتخب چیئرمین نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اسی اتحاد و اتفاق سےساتھ چلتے ہوئےگلگت بلتستان کے طلبأ و طالبات کے اڈمیشن تعلیم اور دیگر مسائل کے حل اور انکے لئے وسائل کی فراہمی کے لئے کام کرینگے نیز گلگت بلتستان میں امن و بھائی چارہ کے لئے اپنابھرپور کردار ادا کرینگے۔ مقررین نے گلگت بلتستان کے سپوت مظفر برچہ کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کی بھرپور مذمت کی اور حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مظفر برچہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور اقربأ پروری کے ناسور کے خاتمے کے لئے اصل ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔آخر میں اتحاد و اتفاق سے قوم و علاقے کے لئے کام کرنے کی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button