متفرق

گوجال – پاکستان مسلم لیگ ن کی اہم میٹنگ، وزیر اعلی اور گورنر کے متوقع دورے کے حوالے سے گفتگو

گلمت گوجال (علی احمد) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گوجال کے رہنماوں اور کارکنان کی ایک اہم میٹنگ تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ میٹنگ میں گوجال بھر سے پارٹی کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران گورنر اور وزیر اعلی کے متوقع دورہ گوجال کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی۔ علاقے کے مسائل کے حوالے سے تجاویز اور مطالبات پر بھی غور وخوض کی گئی۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ وزیر اعلی اور گورنر کا گوجال میں شایانِ شان استقبال کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی اور گورنر کی چھ یا سات دسمبر کو گوجال آمد متوقع ہے۔ اس دورے کے موقعے پر گوجال تحصیل کو سب ڈویژن قرار دینے، تحصیل کے لئے اسمبلی میں علیحدہ نشست کی منظوری اور شاہراہِ قراقرم کی تعمیرِ نو اور وسعت کے لئے استعمال ہونے والی زمین کے معاوضے نہ ملنے کے حوالے سے اہم اعلانات کی توقع کی جارہی ہے۔

تقریب سے محمد رازق، صدر پی ایم ایل این گوجال، کے علاوہ حیدر طائی سینئر نائب صدر ہنزہ، خاتون رہنما سلطانہ اور ریحان شاہ سیکریٹری اطلاعات کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

میٹنگ کے بعد پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا گروپ فوٹو
میٹنگ کے بعد پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کا گروپ فوٹو

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button